لیاری گینگ وار کے سابقہ کمانڈر رحمان ڈکیت کا بھتیجا، ساتھی سمیت گرفتار

لیاری میں گینگ وار کے ملزمان کی گرفتاری

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) لیاری میں گینگ وار کے سابقہ کمانڈر رحمان ڈکیت کے بھتیجے کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: 18 سالہ نوجوان پتنگ پکڑتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق

گرفتاری کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمان کو دورانِ واردات لیاری کلاکوٹ سے گرفتار کیا گیا، اسلحہ و چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہے، مریم اورنگزیب

پولیس کی کارروائی

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق ضلع سٹی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ کمانڈر رحمان ڈکیت کے بھتیجے کو ساتھی سمیت دورانِ واردات رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکیم شہزاد نے اپنی پانچویں شادی کی تصدیق کر دی ، ویڈیو بھی جاری کر دی

ملزمان کی شناخت

ملزمان کو تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ مبینہ طور پر واردات میں مصروف تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حارث اور راشد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر ایران آبنائے ہرمز بند کردیتا ہے تو سعودی عرب کو فرق نہیں پڑے گا، تہلکہ خیز رپورٹ آگئی

گرفتار ملزمان کی معلومات

ترجمان ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزم حارث لیاری گینگ وار کے سابقہ کمانڈر رحمان ڈکیت کا بھتیجا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، راؤنڈز اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کرادی گئی

مقدمات کی صورتحال

پولیس کے مطابق برآمد موٹر سائیکل چھیننے کا مقدمہ پہلے ہی تھانہ کلاکوٹ میں درج ہے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق دونوں ملزمان اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

آئندہ کی قانونی کارروائی

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...