کراچی: خواتین سمیت 5 افراد کھلے نالے میں گر گئے، بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل
واقعے کا تعارف
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے کورنگی میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد کھلے نالے میں گرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ میں باراتیوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی، 2 افراد جاں بحق، 25 زخمی
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک تقریب سے واپس آتے ہوئے کھلے گٹر میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد گرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان؛ سیلاب متاثرین کے لیے اقدامات پر باپ نے اپنے سرکاری ملازم بیٹے کی کلاس لے لی اور اسے جھوٹا قرار دیدیا
ریسکیو کی کوششیں
ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پانچوں افراد کی زندگیوں کو بچانے کی کوشش کی گئی اور سب کو نالے سے باہر نکالا گیا، تین افراد کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر اسپتال روانہ کردیا گیا۔
حادثے کی وجہ
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ نکاسی آب کے لیے بنائے گئے نالے کی چھت ایک جگہ سے ٹوٹی ہوئی تھی، چھت کے ٹوٹے ہوئے حصے سے تمام افراد نالے میں گرے۔








