تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی مذاکراتی کمیٹی کی قومی کانفرنس میں شرکت سے انکار
قومی مذاکراتی کمیٹی کا رابطہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی مذاکراتی کمیٹی نے اپنی مجوزہ قومی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے تحریک تحفظ آئین پاکستان سے رابطہ کیا اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ کو گھر بھیجنے کا جال تیار کر لیا گیا ہے، صحافی مطیع اللہ جان
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا انکار
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی مذاکراتی کمیٹی کی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نئے انتخابات میں نواز شریف پھر وزیراعظم بن گئے، انہوں نے بڑے سیاسی قرینے سے بے نظیر بھٹو کو ہم خیال بنایا اور آئین سے 58ٹو بی کا خاتمہ کر دیا.
دعوت نامہ اور مذاکرات کا پلیٹ فارم
ذرائع نے کہا کہ ہمیں آج دعوت نامہ موصول ہوا ہے، مگر ہم نے شرکت سے انکار کر دیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دیا ہے، مذاکرات تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوں گے۔
کانفرنس کی تفصیلات
قومی مذاکراتی کمیٹی کی قومی کانفرنس 7 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جے یو آئی، جماعت اسلامی کو شرکت کی دعوت دی جائے گی، ایم کیوایم، ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، اےاین پی اور دیگر جماعتوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔








