لاہور؛ گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار
واقعہ کا پس منظر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیکٹری ایریا میں گھریلو ناچاقی پر 30 سالہ بیوی اقراء کو ٹوکے سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلابی صورتحال، سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ سے متعلق فیصلہ 29 اگست کو ہوگا
پولیس کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ اور اے ایس پی ڈیفنس بریرہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان اور انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر علی رضا کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریکارڈ کامیابیاں اور امید افزا اشارے، سعودی عرب نے وژن 2030 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی
تحقیقات اور شواہد
پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی۔
ایس پی کینٹ کا بیان
ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، مزید کارروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔








