وزیراعلیٰ مریم نواز کا کرنٹ لگنے سے 3 بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس، رپورٹ طلب کر لی
وزیراعلیٰ پنجاب کا افسوس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا میں کرنٹ لگنے سے تین بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔








