فیصل آباد: سوشل میڈیا پر دوستی، نوجوان لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد میں جنسی زیادتی کا واقعہ
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا کے ذریعے قائم ہونے والی دوستی ایک اور سنگین جرم پر منتج ہو گئی، جہاں ایک نوجوان پر 24 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پورا ملک یرغمال بنا ہوا، طاقتور اسٹیبلشمنٹ اڈیالہ جیل میں بیٹھے شخص سے خوفزدہ ہے، اسد طور
مرکزی کردار
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم علی حسن کا دو سال قبل حسن پورہ کی رہائشی لڑکی سے سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا تھا۔ الزام ہے کہ 10 دسمبر 2025 کو ملزم نے دھوبی گھاٹ کے قریب واقع ایک کیفے میں لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
قانونی کارروائی
متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم ملزم تاحال فرار ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔








