امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دے دی
ٹرمپ کی بھارت کو دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل کے معاملے پر تعاون نہ کرنے پر بھارت کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: لاکھوں لوگوں نے اپنی جمع پونجی لگا کر سولر سسٹم لگوائے، اس وقت اچانک نیٹ میٹرنگ ختم کر کے نیٹ بلنگ نافذ کر دی گئی، حافظ فرحت عباس
روس کے تیل پر بھارت کا رویہ
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن، روسی تیل کے معاملے پر نئی دہلی کے رویے کا بغور جائزہ لے رہا ہے، اگر بھارت روسی تیل کے مسئلے پر تعاون نہیں کرتا تو ہم اس پر ٹیرف بڑھا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کی صورتحال، حکومت نے پابندیاں مزید سخت کرنے کا عندیہ دے دیا
تجارتی مذاکرات کی پس منظر
امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں، اس سے قبل صدر ٹرمپ یہ دعویٰ بھی کر چکے ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ بھارت روسی تیل کی خریداری بند کر دے گا۔
بھارتی موقف کی خاموشی
یہاں بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ امریکی صدر کے مودی سے متعلق دعوے پر بھارت کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی.








