مٹیاری ہالہ قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹریلر ٹائر پھٹنے سے مسافر وین پر الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق
تازہ ترین خبر
مٹیاری(ڈیلی پاکستان آن لائن) مٹیاری ہالہ قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹریلر ٹائر پھٹنے سے مسافر وین پر الٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اس حکومت اور 18ویں ترمیم کو رد کرتے ہیں، لعنت بھیجتا ہوں ایسی وزارت پر کہ میرے بچے گٹر میں گر کر مرجائیں :مصطفیٰ کمال کا جلسے سے خطاب
حادثے کی تفصیلات
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریلر الٹنے سے وین میں سوار 3 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو آپریشن 7 گھنٹے تک جاری رہا۔
ٹریفک کی صورتحال
اس دوران قومی شاہراہ دونوں اطراف سے بند رہی اور کراچی سے پنجاب جانے والی سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ تاہم رات گئے متاثرہ شاہراہ پر ٹریفک بحال ہوگئی۔








