پاکستانی شہری سے پسند کی شادی کرنے والی بھارتی خاتون کو واپس بھیجنے کیلئے واہگہ بارڈر پہنچادیا گیا
بھارتی خاتون کا واہگہ بارڈر پر واپس جانا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی شہری سے پسند کی شادی کرنے والی بھارتی خاتون سربجیت کور کو بھارت واپس بھیجنے کے لیے واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 67ہزار عازمین حج وزیراعظم کے سعودی ولی عہد سے براہ راست رابطے کے منتظر، بحران شدت اختیار کر گیا، بڑے نقصان کا خدشہ
رینجرز کی رپورٹ
’’جیو نیوز‘‘ نے رینجرز ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی شہری سے پسند کی شادی کرنے والی بھارتی خاتون کو پریڈ کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔
سربجیت کور کا پس منظر
خیال رہے کہ سربجیت کور 4 نومبر کو سکھ یاتریوں کے جتھے کے ہمراہ پاکستان آئی تھیں اور ان کا ویزہ 13 نومبر تک تھا، مگر وہ بھارت واپس نہیں گئیں۔








