کسان کارڈ سے 100 ارب روپے کے قرضے جاری، زراعت کی سمت یکسر تبدیل، گندم کی بہترین پیداوار متوقع

کسان کارڈ کا انقلاب

لاہور (طیبہ بخاری سے) کسان کارڈ سے 100 ارب روپے کے قرضے جاری، زراعت کی سمت یکسر تبدیل، گندم کی بہترین پیداوار متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025-26، سپر ٹیکس میں کتنی کمی کی تجویز ہے؟ بجٹ دستاویز سامنے آ گئیں

مریم نواز کا ویژن

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت کسان کارڈ نے زراعت کی سمت یکسر بدل دی ہے۔ پنجاب کی زرخیز سرزمین رواں سال گندم کی بہترین پیداوار متوقع ہے۔ کسان کارڈ کی بدولت کاشتکاروں نے کھیتوں میں ریکارڈ گندم کی کاشت کی۔ کسان کارڈ کے ذریعے 100 ارب کے قرضے کاشتکاروں کو فراہم کیے گئے جس سے کسانوں نے زرعی مداخل بغیر مشکل کے خرید لیے۔

یہ بھی پڑھیں: این سی سی آئی اے کی کارروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

یوریا کھاد کا نیا ریکارڈ

دسمبر میں تقریباً 13 لاکھ 56 ہزار میٹرک ٹن یوریا کھاد کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ پنجاب کے کسان نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ یوریا کھاد خریدی۔ پنجاب کے کسانوں کو اب تک 100 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب کے کسانوں نے 100 ارب میں سے 65 ارب روپے عملی طور پر استعمال کر لیے۔ پنجاب کے کسان نے کھاد کی خریداری پر 47 ارب روپے خرچ کیے۔

کسانوں کی ترقی کا عزم

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کسان کارڈ نے نہ صرف پنجاب کی زراعت کے مستقبل کو سنوارا ہے بلکہ کھیتوں میں اعتماد کی فصل بھی بو دی ہے۔ پنجاب کے کسان کے ہاتھ میں سرمایہ، ٹیکنالوجی اور کسان کارڈ میں استعمال کے پیسہ بھی ہے۔ کسان کی ترقی پاکستان کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...