وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا 9 سے 12 جنوری تک دورہ کراچی، شیڈول جاری کر دیا گیا
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا دورہ سندھ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی 9 سے 12 جنوری تک کراچی و سندھ کا دورہ کریں گے، جس کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیاگیا ہے۔ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک، صوبائی وزیر شفیع جان کے علاوہ دیگر پارلیمنٹیرینز، مرکزی اور صوبائی قائدین بھی دورے میں وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کے ہمراہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 2 ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا، وزارت اطلاعات
جمعہ کا دن: اہم ملاقاتیں
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو صبح 11 بجے کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ سب سے پہلے انصاف ہاؤس میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے بعد ایف پی سی سی آئی میں ملاقات ہوگی اور پھر کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز ہسپتال سے گھر منتقل، تمام سرکاری مصروفیات منسوخ
ہفتہ: حیدرآباد کا سفر
ہفتہ 10 جنوری کو کراچی سے حیدرآباد ریلی نکالی جائے گی۔ دوران سفر حیدرآباد ہائی کورٹ بار اور حیدرآباد پریس کلب میں الگ الگ خطاب ہوگا۔ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس ہوگی۔ انصاف ہاؤس حیدرآباد میں پارٹی اجلاس منعقد ہوگا اور رات کو واپس کراچی پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہو سکتی ہے کہ یہاں اداروں کے اشاروں پر اٹھنے اور بیٹھنے والے بھی صدیوں پر محیط سیاسی تحریکوں پر تبصرے کر رہے ہیں،ایمل ولی خان
اتوار: عوامی خطاب
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اتوار 11 جنوری کو ڈسٹرکٹ سینٹرل، ضلع کیماڑی اور ضلع ویسٹ میں اسٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے نشست کریں گے۔ سہ پہر ساڑھے 4 بجے مزارِ قائد پر حاضری اور عوامی خطاب ہوگا۔
پیر: سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا خطاب
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بروز پیر 12 جنوری کو سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی دورہ سندھ 9 جنوری سے 12 جنوری 2026 تک
( شیڈیول )
جمعہ | کراچی (9 جنوری)
•09:00 — اسلام آباد سے روانگی
•11:00 — کراچی آمد
•12:00 تا 15:00 — انصاف ہاؤس میں ملاقاتیں
•15:15 — ایف پی سی سی آئی سے ملاقات
•16:30 — میٹ دی پریس (کراچی پریس کلب)… pic.twitter.com/viZyv8Dq5J— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) January 5, 2026








