کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکرنے ایک اور کمسن بچے کی جان لے لی، ڈرائیور گرفتار
تیز رفتار واٹر ٹینکر کا حادثہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے منگھوپیر غریب نواز کالونی میں دندناتے تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور کمسن بچے کی جان لے لی۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپینز ٹرافی کے نئے ماڈل کا اعلان 7 دسمبر کو ہونے کا قوی امکان
متوفی بچے کی شناخت
پولیس کے مطابق متوفی بچے کی شناخت 7 سالہ عارف ولد غلام عباس کے نام سے ہوئی۔ حادثے کے بعد منگھوپیر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کو قبضے میں لے کر اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت وزیر محمد ولد قدرون شاہ کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500روپے کمی
واقعے کی تفصیلات
عباسی شہید اسپتال میں متوفی بچے کے والد غلام عباس نے بتایا کہ متوفی بیٹے کی والدہ کا تین سال قبل انتقال ہوگیا تھا، معصوم عارف دو بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ واٹر ٹینکر گلی میں پانی ڈال کر واپس جا رہا تھا کہ ریورس کرتے ہوئے بچے کو کچل دیا۔ واٹر ٹینکر کے ڈرائیور نے کان میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی، جبکہ لوگوں نے شور کر کے ڈرائیور کو رکنے کی کوشش کی، مگر اس نے لوگوں کی آواز نہیں سنی۔
انصاف کا مطالبہ
ان کا کہنا تھا کہ واٹر ٹینکر والے چند پیسوں کی لالچ میں بچوں کو روند رہے ہیں۔ متوفی بچے کے والد نے انصاف فراہم کرنے اور گرفتار واٹر ٹینکر کے ڈرائیور و مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔








