وینزویلا کے صدر کے اغوا اور ان پر غیر قانونی مقدمہ کے بعد دنیا میں ایک بار پھر نو آبادیاتی نظام کو عملی طور پر مسلط کیا جارہا ہے، حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر کے اغوا اور ان پر غیر قانونی مقدمے کے بعد دنیا میں ایک بار پھر نو آبادیاتی نظام کو عملی طور پر مسلط کیا جارہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کی بڑی اقوام کو نام لے کر دھمکیاں دے رہا ہے اور ایک بین الاقوامی غنڈے کے روپ میں سامنے آرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہو گیا
عالمی طاقتوں کی ناکامی
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ عالمی طاقتیں بین الاقوامی امن کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے سے قاصر نظر آرہی ہیں اور امریکی من مانی ایک بار پھر زور پکڑتی جارہی ہے۔ ایک طرف 80 ہزار انسانوں کا قاتل اور غزہ کو تہس نہس کرنے والا نیتن یاہو امریکی صدر ٹرمپ کی آنکھ کا تارا بنا ہوا ہے، اور دوسری طرف ٹرمپ اپنے مخالفین پر یلغار کررہا ہے۔ لیکن یہ بھی ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ بدمعاشی کا یہ عالمی نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، علی امین گنڈا پور
امریکی عوام کی بے چینی
خود امریکی عوام میں ان ظالمانہ اقدامات پر شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ دنیا بھر کی انسانیت دوست اور قانون پسند قوتوں کو اٹھ کھڑا ہونا پڑے گا۔
سوشل میڈیا پر بیان
وینزویلا کے صدر کے اغوا اور ان پر غیر قانونی مقدمے کے بعد دنیا میں ایک بار پھر نو آبادیاتی نظام کو عملی طور پر مسلط کیا جارہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کی بڑی اقوام کو نام لے کر دھمکیاں دے رہا ہے اور ایک بین الاقوامی غنڈے کے روپ میں سامنے آرہا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ عالمی طاقتیں… pic.twitter.com/kAqUDendtp
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) January 6, 2026








