چین اور روس صرف امریکہ سے ڈرتے ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ کا بیان
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں۔ چین اور روس صرف امریکہ سے ڈرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس: اشتہاری ملزم کی بنی گالہ میں 405 کنال اراضی نیلام
نیٹو کے ساتھ تعلقات
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر میں مداخلت نہ کرتا تو آج پورا یوکرین روس کے پاس ہوتا۔ ہمیشہ نیٹو کے ساتھ رہیں گے، چاہے وہ ہمارے ساتھ نہ بھی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ہاکی ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ، ملائیشیا کو شکست، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
دفاعی اخراجات میں اضافہ
امریکی صدر نے کہا کہ میری مداخلت کے باعث نیٹو ممالک نے دفاعی اخراجات بڑھائے اور امریکا نے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کیا۔
امن کے لیے کوششیں
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں اکیلے 8 جنگیں ختم کرائیں۔ ناروے نے مجھے نوبل امن انعام نہ دینے کا احمقانہ فیصلہ کیا لیکن کوئی بات نہیں، اصل بات تو یہ ہے کہ میں نے لاکھوں زندگیاں بچائیں۔








