پاکستان، بنگلہ دیش براہ راست فضائی رابطے میں اہم پیشرفت، ڈھاکہ سے کراچی کیلیے پروازوں کا شیڈول جاری
براہ راست فضائی رابطے میں نئی پیشرفت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک، بنگلہ دیش براہ راست فضائی رابطے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے تحت ڈھاکہ سے کراچی کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے علاقے استور میں باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری ، 18افراد جاں بحق
پروازوں کا شیڈول
بنگلہ دیشی ایئر لائن نے کراچی کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، کئی سال بعد بنگلہ دیش کی بیمان ایئر لائن کی پہلی پرواز 29 جنوری کو ڈھاکہ سے کراچی پہنچے گی۔ یہ ایئر لائن ابتدائی طور پر ڈھاکہ اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں چلائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شہید ہونے والے کسی کے بیٹے اور بھائی تھے، ظلم کیا گیا، کیا دوسروں کو مارنا اور زخمی کرنا پرامن احتجاج ہوتا ہے؟ مریم نواز
نشستوں کی بکنگ
ڈھاکہ سے کراچی کی پروازوں پر نشستوں کی بکنگ شروع کردی گئی ہے۔ ٹریول ایجنٹ کے مطابق، بکنگ کھلنے کے چند گھنٹوں میں ابتدائی پروازوں کی تمام نشستیں بک ہو گئیں۔ اس فضائی رابطے کی بحالی پر دونوں ملکوں کے عوام خاصے پرجوش ہیں۔
حکومتی کی ہدایات
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکومتی ہدایات پر بیمان ایئر لائن کو کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت چند دن قبل دی تھی۔ اس کے علاوہ، قومی ایئرلائن اور بیمان ایئر کے درمیان کارگو کی نقل و حمل کے لیے گزشتہ ماہ ایک معاہدہ طے پا چکا ہے۔








