پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ ملکی صورتحال، یونیورسٹی آف نارووال 29 نومبر تک بند
درخواست کے فریقین
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں وفاقی حکومت، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کار تیار کرلی گئی
درخواست میں مؤقف
ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 آئین کے برعکس بنایا گیا ہے، ریاست شہریوں کے تحفظ کی ضمانت دیتی ہے، ریاست شہریوں کو آزادانہ زندگی جینے کے حقوق دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بزنس آن لائن ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز سے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات
حکومتی اقدامات پر تنقید
درخواست میں کہا گیا کہ حکومت نے پتنگ بازی پر سخت سزا اور پابندی عائد کی تھی، حکومت کی جانب سے پتنگ بازی کی اجازت خطرناک اقدام ہے۔
عدالت سے استدعا
دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست کے فیصلے تک ڈپٹی کمشنر کو پتنگ بازی کی اجازت کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کا حکم دے اور ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے۔








