سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
ڈیمین مارٹن کی صحت میں بہتری
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جو اندیشے تھے دور ہوگئے ، پاکستان میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو گئی
ہسپتال میں قیام
غیرملکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ ڈیمین مارٹن برسبین میں دو ہفتے تک ہسپتال میں رہے، کرسمس ڈے پر گردن توڑ بخار کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وینزویلا میں مزید کارروائی نہیں ہوگی، امریکی وزیر خارجہ کی سینیٹر سے گفتگو
کامیابی کے بعد کی حالت
بعدازاں ڈیمین مارٹن کوما میں چلے گئے تھے اور آئی سی یو میں زیرِ علاج تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
دوستوں کی حمایت
ڈیمین مارٹن کے قریبی دوست سابق کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے بتایا ہے کہ ڈیمین مارٹن کو ہسپتال سے ریلیز کردیا گیا ہے لیکن ان کی ری کوری کے لیے لمبا سفر ہے۔
خاندان کی شکرگزاری
ایڈم گلکرسٹ کا کہنا ہے کہ ڈیمین مارٹن گھر واپس آ گئے ہیں، فیملی نے میڈیکل سٹاف اور متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔








