ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کا دورہ سعودی عرب، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا سعودی عرب دورہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں سعودی دفاعی قیادت سے ملاقاتوں میں دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے فیلڈ مارشل سے منسوب باتوں پر بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا
استقبالیہ تقریب اور ملاقاتیں
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب پہنچنے پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو رائل سعودی ایئر فورس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ان کی لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز کمانڈر رائل سعودی ائیر فورس اور جنرل فیاض بن حمید الرولی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: نہروں کا معاملہ: کے پی حکومت چشمہ رائٹ کینال منصوبے کیلئے متحرک ہوگئی
علاقائی سلامتی اور دفاعی اشتراک پر بات چیت
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ایئر چیف کی ملاقاتوں میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور مستقبل کے دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، مشترکہ تربیت، آپریشنل تعاون اور پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب بھر میں سپیشل طلباء کے لیے ہمت کارڈ اور سپیشل ایجوکیشن مراکز کی تعمیر نو کا اعلان، ہر سنٹر کو ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات
ایئر چیف مارشل نے دو طرفہ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور بین الاقوامی اور دوطرفہ مشقوں کے ذریعے فوجی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ کو باہمی اعتماد اور برادرانہ تعلقات کی علامت قرار دیا اور پاک فضائیہ کی ملٹی ڈومین فورس میں تبدیلی کے متعلق آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویلڈن گرین شرٹس۔۔۔ تھینک یو سری لنکا
سعودی قیادت کی دلچسپی
اس دوران سعودی دفاعی قیادت نے پاک فضائیہ کی سپیس، سائبر، الیکٹرانک وارفیئر اور اے آئی صلاحیتوں میں گہری دلچسپی دکھائی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا خلیجی ممالک کا دفاع نہیں کر سکا، عرب ممالک امریکا کی بجائے اپنی سکیورٹی پاکستان کے حوالے کریں گے؛ جاوید چودھری
مشترکہ تربیت اور علاقائی امن
سعودی دفاعی قیادت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کے ساتھ مشترکہ تربیت بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کو بھی سراہا گیا اور دفاع اور ایوی ایشن شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
بھائی چارے کا عزم
اس موقع پر پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کو اعتماد اور بھائی چارے کی علامت قرار دیا گیا۔








