طارق فضل چوہدری کی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش
پی ٹی آئی کے لیے مذاکرات کی پیشکش
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کردی۔
یہ بھی پڑھیں: 2022 سے 2025 کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں سلنڈر پھٹنے اور آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات کہاں ہوئے؟ رپورٹ جاری
ڈائیلاگ کمیٹی کی ذمہ داری
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ کمیٹی کو چاہیے کہ پی ٹی آئی قیادت سے مینڈیٹ حاصل کرے، اگر مینڈیٹ مل جائے تو حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سیاست کا دوسرا نام ہے، وزیر اعظم 5 سے زیادہ بار مذاکرات کی بات کر چکے ہیں۔
مذاکرات کا حق
طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ ہم ڈائیلاگ کے حق میں ہیں، کوئی ایسا مسئلہ نہیں جو ڈائیلاگ کے ذریعے حل نہ ہو سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنی گزشتہ برس کی کارکردگی کی تفصیلات شیئر کریں، تمام وزارتوں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔








