پی ٹی آئی کا کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کراچی میں بڑا جلسہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 15سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کی کوشش کی، نئی ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام
سندھ کے عوام سے پیغام
سندھ کے دورے کے موقع پر جاری پیغام میں سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام سندھ کے کونے کونے تک پہنچاؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ قبول کر لیا، بھارتی میڈیا کا بڑا دعویٰ
اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری
انہوں نے سندھ کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری میں سندھ کے عوام بھرپور ساتھ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے ویزہ فراڈ میں ملوث 2 انسانی سمگلرز گرفتار کر لیے
جلسے کی تفصیلات
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اتوار ساڑھے 4 بجے کراچی میں مزار قائد پر شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا علیزہ شاہ نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے؟ اداکارہ نے آخر کار خاموشی توڑ دی
اجازت نامہ کی توقع
دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر کے مطابق سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا صوبائی وزیر ناصر شاہ سے رابطہ ہوا ہے جس کے بعد آج باضابطہ طور پر جلسے کا اجازت نامہ ملنے کا امکان ہے.
دورے کی مزید تفصیلات
واضح رہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔








