پی ٹی آئی کا کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کراچی میں بڑا جلسہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی جعلی اے آئی ویڈیو چلا کر سب سے بڑی فیک نیوز دے دی
سندھ کے عوام سے پیغام
سندھ کے دورے کے موقع پر جاری پیغام میں سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام سندھ کے کونے کونے تک پہنچاؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث بھتہ خور گروہ کے سرغنہ کا بھائی اور 3 ساتھی گرفتار
اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری
انہوں نے سندھ کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری میں سندھ کے عوام بھرپور ساتھ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 2 دہشتگرد ہلاک
جلسے کی تفصیلات
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اتوار ساڑھے 4 بجے کراچی میں مزار قائد پر شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس سے 5 جعلی مقدمے، بچیوں اور عورت اغوا کرانا کہاں کا انصاف ہے؟ جسٹس محسن کیانی
اجازت نامہ کی توقع
دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر کے مطابق سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا صوبائی وزیر ناصر شاہ سے رابطہ ہوا ہے جس کے بعد آج باضابطہ طور پر جلسے کا اجازت نامہ ملنے کا امکان ہے.
دورے کی مزید تفصیلات
واضح رہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔








