سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی: مخصوص نشستوں پر ممبران کی بحالی کے بعد نمبر گیم تبدیل
قیمت کی تفصیلات
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2915 روپے اضافے سے 4 لاکھ 2 ہزار 573 روپے ہے۔
عالمی بازار کا اثر
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 34 ڈالر اضافے سے 4472 ڈالر فی اونس ہے۔








