وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر سعید غنی نے استقبال کیا
سہیل آفریدی کا کراچی دورہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے۔
خوش آمدید اور ثقافتی استقبال
کراچی ائیرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا استقبال کیا، انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔
یہ بھی پڑھیں: فوج کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی؛ڈی جی آئی ایس پی آر
بدترین ٹریفک جام
دوسری جانب کراچی ائیر پورٹ کے اطراف بدترین ٹریفک جام ہے اور ائیرپورٹ سگنل کے باہر کھڑے کارکنوں نے بھی ائیرپورٹ جانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پرچم برادر کارگو بحری جہاز بھارتی شہر کلکتہ کی بندرگاہ پر کیا کر رہا ہے؟ بڑا انکشاف
خصوصی ملاقاتیں اور بڑا جلسہ
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی دورہ کراچی میں مختلف شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
پنجاب دورے کا اثر
اس سے قبل سہیل آفریدی نے پنجاب کا دورہ کیا تھا جس دوران پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سہیل آفریدی کے دورے کے موقع پر سڑکیں بند کرائی تھیں۔








