خیبر پختونخوا کے غیرت مند عوام پر ایسی حکومت مسلط ہے جسکی سوچ محدود رویہ افسوسناک ہے: عطاء تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے غیرت مند عوام پر ایسی حکومت مسلط ہے جسکی سوچ محدود رویہ افسوسناک ہے۔ پی ٹی آئی نے ٹی ٹی پی سے حملے نہ کرنے کا استثنیٰ لیا ہوا ہے، یہ ٹی ٹی پی سے ڈرتے ہیں، وہ ان پر حملے نہیں کرتی۔
یہ بھی پڑھیں: علی ایمبرائڈری ملز پنجاب جونیئر ٹینس، اسد اور ابو بکر نے ٹائٹل اپنے نام کر لیے
سیاسی اختلافات اور خواتین کے حقوق
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک غیرت مند، بہادر اور باوقار عوام کے حامل صوبے پر ایسی حکومت مسلط ہے جس کی سوچ محدود اور رویہ افسوسناک ہے۔ سیاسی اختلاف کی آڑ میں خواتین کو نشانہ بنانا نہ صرف شرمناک بلکہ بزدلی کی واضح علامت ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نعرہ لگاتے ہیں عشق بانی پی ٹی آئی میں ماراجاؤں گا، آپ کا کوئی سرکاری وزیر بھی خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں علاج نہیں کراتا۔ راولپنڈی کارڈیالوجی ہسپتال چلیں، اکثریت کے پی سے آئے مریضوں کی ہوگی۔ ٹانک ضلع میں انسان اور جانور ایک تالاب سے پانی پیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
دہشت گردی اور حکومت کا رویہ
عطاء تارڑ نے کہا کہ دہشت گرد ان کے مائی باپ ہیں، دہشت گرد ان کو پیسے کما کر دیتے ہیں، یہ دہشت گردی کو فروغ دیتے ہیں۔ ہم صحت، تعلیم کے بجٹ پر آپ سے جواب ضرور مانگیں گے، آپ کے پاس کوئی جواب نہیں، آپ کا سارا فوکس ہے کہ دہشت گردوں کو کچھ نہ کہو۔ خیبرپختونخوا ایک خوبصورت صوبہ ہے، مگر بدقسمتی سے وہاں ایسی حکومت قائم ہے جس کی سوچ چھوٹی اور طرزِ سیاست نفرت انگیز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر آج انتخابات ہوں تو 36 فیصد نوجوان پی ٹی آئی اور 33 فیصد ن لیگ کو ووٹ دیں گے، RAI کا سروے
اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر واقعی کسی میں جرأت ہے تو وہ دہشت گردی جیسے اصل مسائل پر کھل کر بات کرے۔ ٹی ٹی پی پاکستان کی دشمن ہے اور ریاست ان کا آخری دم تک تعاقب کرے گی۔ اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ توڑ ترسیلات زر بھیج کر ملکی معیشت کو مضبوط کیا۔
یہ بھی پڑھیں: منور فاروقی کے بیٹے میں کاوا ساکی بیماری کا انکشاف، یہ بچوں کو کس طرح متاثر کرتی ہے؟ وہ باتیں جو تمام والدین کو ضرور معلوم ہونی چاہئیں
پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جب کسی ملک کی جانب سے پاکستان کو سرکاری دعوت دی جاتی ہے، تو یہ پاکستان کی عزت اور عالمی اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔ اس وقت دنیا کے بڑے عالمی فورمز پر پاکستان کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا جا رہا ہے۔
ہمارے معاشرتی مسائل اور اعلٰی روایات
عطا تارڑ نے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے حوالے سے استعمال کیے گئے الفاظ پر افسوس کا اظہار کیا۔ خواتین کے خلاف تضحیک آمیز زبان استعمال کرنا معاشرتی میسوجنی کی عکاسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات کی جانب سے ایک خاتون وزیر کے بارے میں غیر مناسب گفتگو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایسے لوگ اپنی ہی بہنوں اور بیٹیوں کے احترام کا تصور بھی نہیں کرتے۔








