کراچی انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں ریفری کے خلاف نامناسب رویہ اپنانے پر مصری کھلاڑی کو جرمانہ اور پابندی کا سامنا
کراچی انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کا تنازعہ
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں ریفری کے خلاف نامناسب رویہ اپنانے پر مصری کھلاڑی کو جرمانے اور پابندی کا سامنا ہے۔ بدتمیزی کرنے اور فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کرنے پر پاکستانی ریفری سجاد خان نے پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کو رپورٹ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: گھر سے آئسکریم کھانے جانے والے 2 بچپن کے دوست واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق
میچ کی تفصیلات
ڈی ایچ اے کریک کلب میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں عالمی انڈر 23 چیمپئن اور عالمی نمبر 38 نور زمان کے خلاف میچ کے دوران مصر کے عالمی نمبر 15 فیرس ڈیسوکی نے ریفری کے فیصلے پر اعتراض کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ نورا فتحی ٹریفک حادثے میں زخمی
تناؤ کی کیفیت
کھلاڑی نے ریفری کی قومیت بھی پوچھی، جس کے بعد تناؤ کی کیفیت پیدا ہو گئی۔ تیسرے گیم میں نور زمان کو 3-7 سے سبقت ملنے پر مصری کھلاڑی نے فیصلے پر سخت غصے کا اظہار کیا۔ بار بار تنبیہ کے باوجود وہ کورٹ سے باہر آکر بحث کرتے رہے اور سخت طیش میں چیخ و پکار کرتے رہے، جس کے بعد ریفری نے نور زمان کو 0-3 سے فاتح قرار دے دیا۔
کھلاڑی کا رویہ
مصری کھلاڑی نے کورٹ سے نکلتے ہوئے نور زمان سے ہاتھ ضرور ملایا۔ دریں اثنا عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان کا کہنا تھا کہ ریفری سے غلطی ہو سکتی ہے لیکن کھلاڑی کو اپنا رویہ بہتر رکھنا چاہیے، میچ کے نامناسب انداز میں اختتام پر افسوس ہوا۔








