اسلام آباد، یونیورسٹی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر کلاس فیلو کی جنسی زیادتی
واقعہ کا تعارف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) زرعی یونیورسٹی کی ایک طالبہ کو اس کے کلاس فیلو نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک بٹن دبائیں گے تو بھارت کے ڈیم اُڑ جائیں گے ، ہمارے لیے تو مسئلہ نہیں ہے: ایٹمی سائنسدان ثمر مبارک
مقدمے کی تفصیلات
متاثرہ طالبہ نے اپنے کلاس فیلو کے خلاف تھانہ شمس کالونی اسلام آباد میں زیادتی کا مقدمہ درج کرادیا۔ مقدمے میں طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزم محمد فیضان نے شادی کا جھانسہ دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور قابل اعتراض تصاویر و ویڈیوز بنا کر بلیک میل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 70 سال سے جس ستون کے سہارے مملکت قائم دائم ہے، مجھے اس ستون کی مضبوطی چاہیے: حفیظ اللہ نیازی
ملزم کی دھمکیاں
متاثرہ طالبہ کے مطابق، ملزم نے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں۔ ملزم نے متعدد مرتبہ اپنے فلیٹ اور گاڑی میں بھی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کارروائی
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم محمد فیضان کو گرفتار کرلیا۔








