ٹرمپ نے گرین لینڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیدیا، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

ٹرمپ کا گرین لینڈ پر حملے کا منصوبہ

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی سربراہ کو حکم دیا ہے کہ وہ گرین لینڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کریں۔ تاہم سینئر امریکی فوجی گرین لینڈ پر حملے کے منصوبے کے مخالف ہیں اور صدر ٹرمپ کی توجہ نسبتاً کم متنازعہ سمجھے جانے والے امور کی جانب کرائی جارہی ہے جن میں روس کے گھوسٹ جہازوں کو سمندروں میں روکنا یا ایران پر حملہ کرنا بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کے ٹیلنٹ سے خوفزدہ بھارتیوں کو بشریٰ انصاری نے للکار دیا

حملے کی منصوبہ بندی

برطانوی اخبار کے مطابق امریکا کے صدر نے جوائنٹ اسپیشل آپریشنز کمانڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ حملے کی منصوبہ بندی تیار کریں۔ تاہم جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی جانب سے اس منصوبے کی مخالفت کی جارہی ہے، ان کے نزدیک یہ عمل غیرقانونی ہوگا اور کانگریس اس کی حمایت نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اسکول وین میں آگ لگ گئی، 6 بچے جھلس کر زخمی

صدارتی مشیر کی رائے

اخبار کے مطابق صدارتی مشیر اسٹیفن ملر سمیت کئی اہلکار گرین لینڈ پر حملہ چاہتے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسٹیفن ملر جیسے اہلکاروں کا وینزویلا کیخلاف کامیاب کارروائی سے حوصلہ بڑھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: یونیورسٹی انتخابات میں اسلامی طلبہ شبیر کا حمایت یافتہ پینل 3 اہم عہدوں پر کامیاب

اقتصادی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش

دعویٰ کیا گیا ہےکہ صدر ٹرمپ امریکی معیشت کی صورتحال سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ مڈٹرم الیکشن سے پہلے ووٹرز کی توجہ ملک کی معاشی صورتحال سے ہٹا کر گرین لینڈ کی جانب کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ملک ریاض کو بھیجا گیا اہم پیغام سامنے آگیا

نیٹو اتحاد پر اثرات

یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہےکہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر حملہ کیا تو یہ برطانوی وزیراعظم سے کھلا اختلاف ہوگا اور اس صورت میں نیٹو اتحاد ٹوٹ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اصولوں کی پاسداری مریم نواز کے عزم کا امتحان

یورپی حکام کا شبہ

اخبار کے مطابق بعض یورپی حکام کو شبہ ہے کہ صدر ٹرمپ کے قریبی حلقے میں شامل میک امریکا گریٹ اگین کے حامیوں کا یہی مقصد ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ کانگریس صدر ٹرمپ کو نیٹو سے کبھی بھی نکلنے نہیں دے گی تاہم گرین لینڈ پر حملہ کیا تو یورپی ممالک خود نیٹو چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ اگر ٹرمپ نیٹو سے نکلنا چاہیں تو یہ آسان ترین راستہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نئی تحقیق میں بچوں کے میٹرس کا اتنا خطرناک نقصان سامنے آگیا کہ والدین کبھی اپنے بچوں کو ان کے قریب بھی نہ جانے دیں

ڈنمارک کا ممکنہ تعاون

یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ڈنمارک اس بات پر تیار ہوسکتا ہے کہ وہ امریکا کو گرین لینڈ تک مکمل فوجی رسائی دے اور چین و روس کی رسائی روک دے۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹیوں ماؤں کے مقابلے میں باپ سے زیادہ گہرا رشتہ کیوں بناتی ہیں؟

موسم گرما تک صورتحال قابو میں

اخبار کے مطابق نومبر میں ہونے والے انتخابات کے لیے صدر ٹرمپ کے پاس صورتحال قابو میں لینے کا وقت موسم گرما تک ہے، اس لیے امریکی اقدام جلد ممکن ہے۔

نیٹو سربراہ اجلاس

نیٹو سربراہ اجلاس سات جولائی کو ہورہا ہے اور یہ سمجھوتے کے تحت ڈیل کے لیے فطری لمحہ ہوگا۔

بعض جنرلز کے حوالےسے دعویٰ کیا گیا ہےکہ وہ سمجھتے ہیں کہ صدر ٹرمپ سے ڈیل کرنا پانچ سال کے بچے سے ڈیل کرنے کے مترادف ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...