سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی، اجرک کی بےحرمتی کی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
سہیل آفریدی کا سندھ حکومت پر تنقید
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں، عوام نے سب رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ کامیاب بنایا۔ سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی، اجرک کی بےحرمتی کی۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر ۱۹ کرکٹ ورلڈ کپ: سپر سکس مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ۸ وکٹ سے ہرا دیا
پولیس گردی اور عوام کی حمایت
کراچی میں نمائش چورنگی پر خطاب سے سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ آج ہمارے ساتھ مختلف مقامات پر پولیس گردی کی گئی، پولیس گردی کے بعد بھی ہم یہاں اتنی بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: منشیات کے مخر سمگلر کا احتساب: پاکستان نژاد آصف حفیظ عرف “سلطان” کا امریکہ میں اعتراف
ملکی سیاست میں آگے بڑھنے کا عزم
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، سندھ میں بھی سندھ حکومت نے اچھا سلوک نہیں کیا۔ اس کے بعد خیبرپختونخوا میں اگلا پڑاؤ ڈالیں گے اور اسٹریٹ موومنٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملک بھر میں پہنچائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرا کی تاریخ کا اعلان، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
کراچی کی عوام کا شکریہ
سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ کراچی کے عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، عوام نے نکل کر ثابت کیا کہ قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔ جو سوچ رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوجائے گی وہ آج آکر دیکھ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ: ماحول کی بہتری کیلئے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد
جمہوریت اور عوام کے حقوق
وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں، عوام نے سب رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ کامیاب بنایا۔ جو لوگ جمہوریت کے دعویدار تھے وہ جمہوریت پسند نہیں نکلے۔ سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی، اجرک کی بےحرمتی کی، پیپلز پارٹی نے مل کر آئین کا ڈھانچہ تبدیل کردیا اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے۔
عوام کی طاقت اور مستقبل کی کال
سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ عوام ڈی چوک جانے کو تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی کی کال کا انتظار ہے۔ ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے حقوق ختم کرے اور نہ ہی کسی کو اجازت دیں گے کہ قوم کے لیڈر کو بلاجواز جیل میں رکھیں۔








