ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی 2 الگ کارروائیاں ، 5 دہشتگرد جہنم واصل
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں
خیبر (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ کارروائیوں میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جس معاشرہ میں مظلوم کی داد رسی نہ ہو، جرائم پیشہ لوگوں کو سزا نہ مل سکے، احتساب کا خوف ختم ہو جائے ایسے معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں
پہلی کارروائی کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص احمد نے بتایا کہ پہلی کارروائی شاکس بائی پاس روڈ پر اس وقت کی گئی جب سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی کہ دہشت گرد علاقے میں موجود ہیں اور کسی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
اطلاع پر سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے 2 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوفیں، کارتوس اور دیگر ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اسی علاقے میں 2 روز قبل دہشت گردوں نے اسپیشل برانچ کے ایک اہلکار کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہفتہ وار رپورٹ؛ سونے کی فی تولہ قیمت میں 12400 روپے کی کمی ریکارڈ
دوسری کارروائی کی تفصیلات
دوسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقے ملک دین خیل میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے بعد جائے وقوعہ سے ایک مشین گن اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد کیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کی معلومات
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔








