جیل میں ڈکی بھائی نے کیا سیکھا؟ زندگی بدل دینے والے تجربات کا انکشاف۔

ڈکی بھائی کی زندگی میں تبدیلی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے مقبول ترین ڈیجیٹل کری ایٹر اور یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے جیل میں زندگی بدل دینے والے تجربات کا انکشاف کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اگر افغانستان کی طرف سے دہشت گردی نہیں رکے گی تو جواب تو آئے گا: طاہر اشرفی

یوٹیوب کی کامیابی

روزنامہ جنگ کے مطابق ڈکی بھائی اس وقت یوٹیوب پر 90 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز کے ساتھ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی یوٹیوبر ہیں۔ حال ہی میں ڈکی بھائی نے اپنی زندگی کے ایک مشکل ترین دور کا سامنا کیا جب ایف آئی اے نے انہیں گرفتار کیا، ان کے اکاؤنٹس منجمد کیے گئے اور رقم ضبط کر لی گئی، ڈکی بھائی تین ماہ جیل میں گزارنے کے بعد اب واپس گھر پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک خطاب، سیلاب متاثرین کیلئے بہترین انتظامات کی ہدایت، ریسکیو اورریلیف کی رپورٹ بھی طلب کرلی

انٹرویو کی تفصیلات

حال ہی میں ڈکی بھائی نے ایک خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے جیل میں گزارے گئے تین ماہ اور اس دوران سیکھے گئے اہم اسباق پر کھل کر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: بہاولنگر: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی قتل کرکے خودکشی کر لی

مذہبی تبدیلی اور نماز

ڈکی بھائی نے اپنی مذہبی تبدیلی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل جانے کے بعد میں بدل گیا ہوں، جیل سے پہلے میں اکثر نمازیں چھوڑ دیتا تھا، لیکن جس دن مجھے گرفتار کیا گیا، اس دن کے بعد میں نے ایک بھی نماز قضا نہیں کی، مجھے لگتا ہے یہ وقت مجھے دینی طور پر بدلنے کے لیے آیا تھا، شاید اللّٰہ تعالیٰ چاہتے تھے کہ میں ان کے قریب ہو جاؤں، میں نے اچھے دنوں میں اللّٰہ کو یاد نہیں رکھا، جو میری خود غرضی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے: جرمن سفیر

صحت اور خوراک

انہوں نے جیل میں اپنی صحت اور خوراک کے بارے میں بھی گفتگو کی اور بتایا کہ جیل میں سادہ گندم کی روٹی کھائی جس کی وجہ سے میرا وزن کم ہو گیا، فاسٹ فوڈ جیسے برگر وغیرہ کی طلب تو ہوتی تھی، لیکن سادہ خوراک نے مجھے صحت مند رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے بہادر سپوت ہمارے لیے باعث فخر ہیں: وزیر اعلیٰ کا مکڑوال میں آپریشن پرخراج تحسین

سوشل میڈیا پر نقطۂ نظر

سوشل میڈیا شہرت پر ڈکی بھائی نے کہا کہ جیل جانے سے پہلے تنازعات مجھے متاثر نہیں کرتے تھے کیونکہ میں جانتا تھا کہ چند دن میں سب کچھ ختم ہو جائے گا، تاہم جیل کے بعد میرا نقطۂ نظر بدل چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب میں سوشل میڈیا کو پہلے کی طرح نہیں دیکھتا اور صرف اپنے مداحوں کی خاطر یہ کام جاری رکھے ہوئے ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ میرے فینز میرا انتظار کرتے ہیں۔

دیگر یوٹیوبرز کے لیے مشورہ

انٹرویو کے اختتام پر ڈکی بھائی نے دیگر یوٹیوبرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام یوٹیوبرز سے غلطیاں ہو جاتی ہیں، جیسے مجھ سے ہوئیں، جیل کے بعد میرا مشورہ یہی ہے کہ کوئی بھی مواد اپ لوڈ کرنے سے پہلے ضرور کسی کو دکھائیں اور چیک کروائیں، انٹرنیٹ پر ڈالنے سے پہلے احتیاط بہت ضروری ہے۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...