لاہور میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 8 افراد جھلس گئے
دھماکے کی تفصیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں اٹاری دربار کے قریب گیس لیکج کے باعث دھماکا ہو گیا جس سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی
ریسکیو کی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ فیروزپور روڈ پراٹاری دربار کے قریب گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے باعث آگ لگنے سے 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: CAMON 30S: فوٹو گرافی کے غیر معمولی تجربے کیلئے Sony AI کیمرہ کا حامل
جگہ کا معائنہ
بتایا گیا ہے کہ گھر کے کمرے میں گیس لیکج تھی، ہیٹر جلانے سے دھماکا ہو گیا۔ تمام زخمی افراد کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
پاکپتن کا دھماکا
دوسری جانب پاکپتن کے علاقے چک شفیع میں سلنڈر ری فلنگ کے دوران دھماکا ہوا، جس سے دکان کی چھت اڑ گئی، بجلی کے تار بھی ٹوٹ گئے اور دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو نے آگ پر قابو پالیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں “چیف منسٹر انسولین” پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، لاہور سمیت 3 اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا
ماضی کے واقعات
یاد رہے کہ ایک روز قبل گیس لیکج کے دھماکے سے اسلام آباد میں شادی کا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہو گیا، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
خطرات اور غفلت
خیال رہے کہ گیس سلنڈر اور گیس لیکج دھماکوں کے گزشتہ تین سال کے دوران صرف پنجاب میں 488 واقعات ہوئے جن میں 25 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ لیکن آج بھی متعلقہ اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث کئی مقامات پر سلنڈرز کی غیر محفوظ موجودگی اور ری فلنگ جاری ہے。








