وفاقی آئینی عدالت وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل ہوگئی
وفاقی آئینی عدالت کی نئی عمارت میں منتقلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارا معاشرہ انتہائی اذیت ناک اندازہائے فکر پر مشتمل ہے، آپ تمام عمر سر جھکائے اپنی موت تک افسردگی کے عالم میں پشیمانی میں مبتلا رہتے ہیں
افتتاحی تقریب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے دیگر ججز کے ہمراہ نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید اور وکلاء نے شرکت کی۔
مقدمات کی سماعت
وفاقی آئینی عدالت کے 3 بنچز نے نئی عمارت میں مقدمات کی سماعت شروع کر دی۔








