سٹیٹ بینک کو نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کے لیے کابینہ کی منظوری کا انتظار
نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کے لیے سب کچھ تیار ہے مگر حتمی ڈیزائن پر سٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے غیرقانونی وی پی اینز کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز کردیا
جدید سکیورٹی فیچرز
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے مطابق نئی کرنسی جدید سکیورٹی فیچرز سے تیار ہوگی مگر ڈیزائن تاحال موصول نہیں ہوئے۔ نئی کرنسی کی چھپائی میں کم از کم دو ماہ کا وقت لگے گا، اور اس کے لیے جدید مشینری پہلے سے موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل سیونگز نے 750 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا
سٹیٹ بینک اور سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کا تعاون
سینئر منیجر پرنٹنگ عامر شمس نے بتایا کہ سٹیٹ بینک اور سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے درمیان نئی کرنسی کی چھپائی پر بات ہوئی تھی۔ نئی کرنسی کے ڈیزائن مرحلہ وار یا ایک ساتھ آئیں گے، یہ معاملہ بھی سٹیٹ بینک میں زیر غور ہے۔ سٹیٹ بینک رواں سال نئی کرنسیوں کی چھپائی کیلئے ٹائم لائن دے سکتا ہے۔
کابینہ کی منظوری کی ضرورت
ذرائع سٹیٹ بینک کے مطابق نئے ڈیزائن والے نوٹوں کی چھپائی کا آرڈر کابینہ سے منظوری کے بعد ہی دیا جائے گا۔ نئی کرنسیوں کے ڈیزائن شارٹ لسٹ کرکے حکومت کو ارسال کردیئے گئے ہیں، 2026ء کے آخری مہینوں میں نئی کرنسی کا اجراء کابینہ کی منظوری کے بعد ممکن ہوسکتا ہے。








