میں اپنے لیڈر سے ملنا چاہتا ہوں لیکن کسی نے نہیں سنی، جب دیوار سے لگایا جاتا ہے تو پھر احتجاج کا آپشن ہی بچتا ہے،وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا عمران خان سے ملاقات کا اظہار

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میں اپنے لیڈر عمران خان سے ملنا چاہتا ہوں لیکن کسی نے نہیں سنی، جب دیوار سے لگایا جاتا ہے تو پھر احتجاج کا آپشن ہی بچتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شارجہ میں البیان اکیڈمی کی 5ویں سالگرہ اور طلباء کی گریجویشن تقریب کا انعقاد

سندھ ہائیکورٹ میں خطاب

سندھ ہائیکورٹ میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے، میرا لیڈر جیل میں ہے اور وہ پاکستان کا مقبول ترین لیڈر ہے۔ چیف جسٹس بھی ملاقات کو تیار نہیں اور نہ لیٹر کا جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی عوام کا مجیب کی باقیات اور بھارتی بالا دستی کو مسترد کرنا نظریۂ پاکستان کی جیت ہے: ممتاز حسین انصاری

احتجاجی سیاست کی وجوہات

احتجاجی سیاست میں ہم تب جاتے ہیں جب کوئی راستہ نہیں بچتا جبکہ آئین و قانون اس کی اجازت دیتا ہے۔ وزیر اعلیٰ بنا تو وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس کو خط لکھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز حکم دیتے ہیں کہ میں عمران خان سے مل سکتا ہوں، تین ججز نے یہ حکم دیا لیکن اس حکم کو ردی کی ٹوکری میں ایک جیل سپرنٹنڈنٹ پھینک دیتا ہے۔ یہ میری بے عزتی نہیں بلکہ عدلیہ اور وکلاء پیشے کی بے توقیری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ریلوے اسٹیشن پر والد کے مسلم ہائی اسکول انبالہ کے پرانے کلاس فیلوز ہمیں لینے آئے، شکریہ ادا کیا اور کہا ہمیں حاجی کیمپ لے جائیں

عدلیہ کی حیثیت اور وکلاء کی اہمیت

آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے، اداروں کا نہیں پورے پاکستان کا نقصان ہو رہا ہے، انصاف برائے فروخت نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے پی آئی اے کو بھی نیلام کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ادارے گڈ گو رننس کی تر ویج میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا ہانگ کانگ میں بین الاقوامی محتسب سربراہ اجلاس سے خطاب

سندھ ہائیکورٹ بار کے وکلاء کا شکریہ

انہوں نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ بار کے تمام وکلاء کا مشکور ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میں وکلاء کے سامنے اپنی بات رکھ رہا ہوں، سندھ کی عوام بہادر، جرأت مند اور دلیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئر پورٹ پر سعودی عرب جانے کی کوشش میں خاتون گرفتار، یہ کون تھی ؟ پتا چل گیا

سندھیوں کی مہمان نوازی

وزیر اعلیٰ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھیوں نے اپنے دارالخلافہ میں سب قوموں کو جگہ دی ہے، سندھیوں کا دل بڑا ہے جو مہمانوں کو عزت دیتے ہیں لیکن سندھ کی حکومت نے مہمانوں کے ساتھ اچھا نہیں کیا اور اجرک ٹوپی کی عزت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: اندھیروں سے آگے، بصارت سے محروم طلبہ کے لیے تعلیم میں انقلاب کی کہانی

وکلاء کی تحریک کا آغاز

جب تک وکلاء کھڑے نہیں ہوں گے عدلیہ آزاد نہیں ہوگی، جتنی بھی تحریک چلی سندھ ہائیکورٹ بار کھڑا رہا۔ وکلاء تحریک شروع کریں، میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے کھڑا رہوں گا، وکلاء پر گولی چلانے سے پہلے مجھ پر گولی چلانا پڑے گی۔ وکلاء بہادر ہیں، دلیر ہیں جبکہ زندگی و موت اللہ کے ہاتھ میں ہے تو پھر ہم کیوں ڈریں۔

خود اعتمادی اور حقوق کی اہمیت

ہمیں اپنے حقوق کے لیے کھڑا ہونا ہوگا، اس کے بغیر ناممکن ہے۔ لوگ جتنا ڈریں گے یہ لوگ آپ کو اتنا دبائیں گے, قوم اور ہم وکلاء کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...