پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد حکومت نے اسپیشل اکنامک زون ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا
پیپلز پارٹی کا احتجاج
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد حکومت نے اسپیشل اکنامک زون ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں ابرار اور ہاسارنگا کے جشن کے چرچے، ایک دوسرے کے انداز میں سیلیبریشن
وفاقی حکومت کی کارروائی
پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس جاری کرنے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مداخلت
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس جاری کرنے پر پارلیمانی پارٹی اجلاس بھی طلب کیا۔
آرڈیننس کی واپسی
تاہم حکومت نے اسپیشل اکنامک زون ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے آئین کے آرٹیکل 89/2 کے تحت آرڈیننس واپس لینے کی ایڈوائس دی۔








