وفاقی بورڈ آف ریونیو نے گریڈ 17 اور 18 کے تمام افسروں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
ایف بی آر کی ہدایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 17 اور 18 کے تمام افسروں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے قبرستان میں قبر کھول کر خواتین کی میتوں کے ساتھ بے حیائی کرنے والا شخص گرفتار
ترقیوں کے لیے ضروری دستاویزات
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایف بی آر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ افسروں کی ترقیوں کے لیے پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہونے والا ہے۔ اس سے پہلے افسران 30 جون 2025 تک کے اپنے اثاثوں کی تفصیل ایف بی آر میں جمع کروادیں۔
آئی ایم ایف کی شرائط کا اطلاق
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے یہ ہدایت آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے دی گئی ہے۔








