پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
خام تیل کی قیمتوں میں کمی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے اضافی کاربن لیوی عائد کرنے کی یقین دہانی
متوقع قیمتوں میں تبدیلی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 جنوری سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب سہولت بازار اتھارٹی آفس آمد، سہولت بازار صوبائی کنٹرول روم کا دورہ، کسٹمر کو لائیو کال کرکے فیڈ بیک لیا
اوگرا کی تیاری
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لیے ورکنگ مکمل کرلی۔ اوگرا قیمتوں میں ردوبدل کے لیے 14 جنوری کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا۔
وزارت خزانہ کی مشاورت
پیٹرولیم ڈویژن وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔








