ٹرمپ کے ایران سے متعلق بیان پر چین کا ردعمل بھی آگیا
چین کا صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق بیان پر چین کا ردعمل سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سٹامپ پیپر کی فیس سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے کا انکشاف
چین کی وزارت خارجہ کا موقف
ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ ننگ کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں۔ چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا خطرے کو تسلیم نہیں کرتا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں آج اگر آئینی حکومت نہیں اور میں بطور جج کچھ نہیں کر رہا تو اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہا ہوں، جسٹس اطہر من اللہ
ٹرمپ کا بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق، قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر ایران مظاہرین کو پھانسی دیتا ہے تو ہم بہت سخت کارروائی کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، ایران میں قتل عام اُن کے علم میں ہے، ایران میں ہلاکتوں کی صحیح تعداد جلد معلوم کرلیں گے۔
ایرانی مظاہرین کے لیے ٹرمپ کا پیغام
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی مظاہرین کے لیے یہ پیغام بھی دیا تھا کہ وہ احتجاج جاری رکھیں، جلد مدد آرہی ہے۔








