وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
اسلام آباد میں تقررات اور تبادلے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔
نئی تقرریاں
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 21 کے افسر ندیم احمد ملک کو سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
دیگر اہم تبادلے
"جنگ" کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے افسر اور ڈپٹی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ساجد منظور اسدی کو سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسر اور ڈپٹی سیکرٹری کابینہ ڈویژن عامر حسین غازی کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن جبکہ ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ محمد خلیل چوہدری کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری خزانہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔