پاکستانیوں کے لیے امریکہ اپنی ویزہ پالیسی پر نظرثانی کر رہا ہے اور امید ہے کہ جلد پاکستان کے شہریوں کے لیے ویزے بحال کر دیے جائیں گے
ویزا پابندیوں پر امریکی رابطے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان پر امریکا کی ویزہ پابندیوں کے حوالے سے ہم نے امریکی رپورٹس کا جائزہ لیا ہے اور اس معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا
امریکا کی ویزہ پالیسی میں نظرثانی
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا ہے کہ امریکا اپنی ویزہ پالیسی پر نظرثانی کر رہا ہے اور امید ہے کہ جلد پاکستان کے شہریوں کے لیے ویزے بحال کر دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دھی رانی پروگرام کا تیسرا مرحلہ، ضلع بہاولپور میں 174 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
قونصلر امور میں تعاون
طاہر اندرابی نےکہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان قونصلر امور میں بہتر تعاون جاری ہے اور دفتر خارجہ اس معاملے پر ہر ممکن رابطے کر رہا ہے تاکہ پاکستانی شہریوں کو ویزے کی سہولت دوبارہ دستیاب ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان فنانس ایکٹ 2020 کے تحت ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ آئینی قرار
بھارتی آرمی چیف کے بیانات کا ردعمل
ترجمان دفترخارجہ نےکہا پاکستان بھارتی آرمی چیف کےدہشتگردکیمپوں کے حوالےسےبیانات مسترد کرتا ہے، کلبھوشن یادیو کاپاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہوناریکارڈکاحصہ ہے،آسیہ اندرابی کو سزا سنائے جانے کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔
ایران کی موجودہ صورتحال
ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ امید ہے ایران موجودہ بحران پر جلد قابو پا لےگا، صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ایرانی قیادت اور عوام پر مکمل اعتماد ہے، پرامن اور مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے۔








