اینکرپرسن اقرارالحسن نے ’’عوام راج‘‘ تحریک کا اعلان کردیا
اقرار الحسن کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکرپرسن اقرار الحسن نے ’’عوام راج‘‘ تحریک کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکن کھلاڑی کے والد مبینہ طور پر ہارٹ اٹیک سے چل بس
پریس کلب میں تقریب
پریس کلب میں عوامی راج تحریک کے پرچم کی نقاب کشائی کی گئی اور منشور سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر اقرار الحسن نے ملک بھر میں تحریک چلانے کا عزم ظاہر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے ریاض ریجن کے مینجر بلال احمد کی تین سالہ مدت تعیناتی کامیابی سے مکمل، شکیل احمد نئے مینجر تعینات
مستقبل کے منصوبے
اقرار الحسن نے کہا کہ تحریک کے تحت ایک پلیٹ فارم پر لوگوں کو رجسٹرڈ کرکے اندرونی انتخابات کرائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی سیاسی جماعت کا نام نہیں رکھا گیا ہے، لیکن وہ تحریک شروع کرنے لگے ہیں۔
اقرار الحسن کا عہد
میں اللہ کو گواہ بنا کر قسم کھاتا ہوں کہ ساری زندگی کوئی سرکاری یا سیاسی عہدہ نہیں لوں گا۔ کچھ بھی ہو جائے، میں نے صرف فکری اور شعوری کام کرنا ہے۔
میں اللہ ک گواہ بنا کر قسم کھاتا ہوں ساری زندگی کوئی سرکاری عہدہ نہیں لوں گا، کوئی سیاسی عہدہ نہیں لوں گا، کچھ بھی ہو جائے کوئی عہدہ نہیں لوں گا، میں کام فکری اور شعوری کام کرنا ہے، اقرار الحسن کا پریس کلب اعلان pic.twitter.com/PKekRHSdwV
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) January 15, 2026








