امن کے دشمن پاکستان کو معاشی استحکام اور محفوظ مستقبل سے دور رکھنا چاہتے ہیں، خواجہ محمد آصف

سیاسی پرورش اور اقتدار کی باتیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاسی پرورش کرنے والوں اور آج پاکستان کو گالیاں نکالنے والوں کو پناہ مہیا کرنے والے سب یہ چاہتے ہیں کہ یہ مملکت خداداد دوبارہ ان کی تابع ہو جائے اور ان کا پالتو بر سر اقتدار آ جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس آپریشن روکنے کے لیے ڈاکوؤں نے 7 افراد کو اغوا کرلیا

9 مئی کے واقعات

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں 9 مئی کو فوجی تنصیبات پہ حملہ انہی مقاصد کے حصول کی کوشش تھی۔ فرق دیکھیں، جب عمران خان کے دور میں ہندوستان نے حملہ کیا تو ہم نے راتوں رات ابھی نندن کو ہاتھ جوڑ کے واپس کیا۔ جبکہ مئی 2025 میں ہندوستان کے حملے کے دوران پاکستان نے فتح کی تاریخ رقم کی۔ دنیا حیرت زدہ رہ گئی کہ یہی پاکستان ہے جس نے کچھ سال قبل ہندوستان کا پائلٹ واپس کیا تھا۔ پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ ہم ہندوستان سے جنگ نہیں چاہتے۔

قوم کی فخر اور شہیدوں کی قربانی

ہماری افواج نے اللہ کی مدد سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ ہمارے شہیدوں نے وطن کو جاوداں کیا۔ الحمدللہ، دشمن آج بھی تاک میں ہے، جاگتے رہنا۔ یہ باہر بیٹھے نام نہاد پاکستانی، طالبان سے محبت بھرے مذاکرات کے حامی، وطن عزیز کی ترقی اور امن کے دشمن ہیں جو پاکستان کو معاشی استحکام اور محفوظ مستقبل سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان زندہ باد!

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...