بلوچستان بار کونسل نے مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
بلوچستان بار کونسل کا سپریم کورٹ سے رجوع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان بار کونسل نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
درخواست کا مقصد
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی آئین کے بنیادی خدوخال ہیں۔ آئین کے بنیادی خدوخال کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی۔
درخواست میں استدعا
عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مجوزہ ترمیم کو آئین توڑنے کے مترادف قرار دیا جائے۔ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کا بل غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دیا جائے، اور وفاقی حکومت اور ارکان پارلیمنٹ کو بل پیش کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔