اگر حملہ کیا گیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے، ایران
ایران کی جنگی مداخلت کی دھمکی
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ہم کشیدگی نہیں چاہتے، تاہم اگر جارحیت کی گئی تو فیصلہ کن جواب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے پولیس نے مسافر کی 38 لاکھ روپے کی رقم واپس کر کے ایمانداری کی نئی مثال قائم کر دی
امریکا کی تنقید
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر سعید ایروانی نے کہا کہ امریکا کا ایران کے معاملے پر سلامتی کونسل اجلاس بلانا شرمناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا، ایک اور کمپنی کو سرمایہ کاری سے روک دیا
دہشت گردی کا سامنا
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے 8 اور 10 جنوری کو داعش طرز کی دہشتگردی کا سامنا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: اجتماعی شادیوں کی تقریب میں 75 ہندو جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک
امریکی اور اسرائیلی ایجنڈا
امیر سعید ایروانی نے کہا کہ ایرانی سول سوسائٹی نمائندوں کے نام پر سلامتی کونسل میں امریکی اور اسرائیلی ایجنڈا پیش کیا گیا۔
سفارتی طریقے کی درخواست
ایرانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ ایران معاملے کو سفارتی طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے مگر اگر براہ راست یا بالواسطہ جارحیت کی جاتی ہے تو ایران فیصلہ کن جواب دے گا۔








