آٹھ مقام: کھیت میں داخل ہونے پر ملزمان نے کلہاڑی کے وار سے گائے کی دم کاٹ دی
آزاد کشمیر میں جانوروں کے ساتھ بدسلوکی
آٹھ مقام(ڈیلی پاکستان آن لائن) کھیت میں داخل ہونے پر ملزمان نے کلہاڑی کے وار سے گائے کی دم کاٹ دی۔
یہ بھی پڑھیں: جکھرانی برادری کے تین افراد نے میری نازیبا ویڈیوز بنانے اور وائرل کرنے کی دھمکی دی، معروف ٹک ٹاکر نے خود کشی کی دھمکی دے دی
واقعہ کی تفصیلات
بے زبان جانور کے ساتھ بدسلوکی کا ایک اور واقعہ آزاد کشمیر کے علاقہ وادی نیلم میں پیش آیا جہاں گائے چرتی ہوئی کھیت میں جاگھسی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق گائے کے کھیت میں داخل ہونے پر ملزمان غصے میں آگئے اور جاندار پر کلہاڑی سے وار کیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ کلہاڑی کے وار سے گائے کی دم کٹ گئی اور وہ بری طرح زخمی بھی ہوئی۔
زخمی گائے کی حالت
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمی گائے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جبکہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔








