زرعی شعبے پر ٹیکس کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سے ہو گا: محمد اورنگزیب
وفاقی وزیرِ خزانہ کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ زرعی شعبے پر ٹیکس کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس: 15 سالہ طالبعلم کے چاقو کے وار سے ٹیچنگ اسسٹنٹ جاں بحق
زرعی شعبے پر ٹیکس قانون سازی
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے پر ٹیکس سے متعلق قانون سازی جنوری میں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: معطل نہیں ہوا بلکہ اسلام آباد تبادلہ ہوا ہے، سرفراز چوہدری
سی پیک بجلی منصوبوں کی ری پروفائلنگ
محمد اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک بجلی منصوبوں کے قرض کی ری پروفائلنگ پر مثبت بات چیت جاری ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ سی پیک بجلی منصوبوں کی ری پروفائلنگ کے لئے معاہدے ہو جائیں۔
سٹیٹ بینک کی خود مختاری
وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ وہ سٹیٹ بینک کی مکمل خود مختاری کے حامی ہیں اور صوبوں کے ساتھ نیشنل فنانس پیکٹ پر پیش رفت ہورہی ہے۔








