پنجاب میں سکولوں کے نئے اوقات کار جاری
نئے اوقاتِ کار کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جو 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک لاگو ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت کے سامنے پیش ہو گئیں
سنگل شفٹ سکولوں کے اوقات
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ سکولوں میں طلبہ کے لئے پیرتا جمعرات صبح 10 بجے سے دو بج کر 15 منٹ تک تدریسی اوقات ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز کلاسز صبح 10 بجے سے 12 بج کر 30 منٹ تک جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے جنگ میں کامیابی حاصل کر لی: مشیر اماراتی صدر
ڈبل شفٹ سکولوں کے اوقات
ڈبل شفٹ سکولوں کے لیے مارننگ شفٹ صبح 10 بجے سے 2 بجے تک اور آفٹر نون شفٹ 2 بج کر 15 منٹ سے 4 بج کر 45 منٹ تک مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں بھی زلزلہ
اساتذہ کی ذمہ داریاں
اساتذہ کے لیے پیر تا جمعرات کے اوقات میں نصابی تیاری، تربیتی سرگرمیاں اور سی پی ڈی کی شمولیت شامل ہے اور نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اساتذہ کو تربیت اور نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا لازمی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا
حاضری کا نظام
مزید برآں اساتذہ کی حاضری متبادل ہفتہ (Alternate Saturday) پر بھی لازمی ہوگی تاکہ تدریسی اور نصابی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔
نئے اوقات کا مقصد
محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ نئے اوقاتِ کار کا مقصد نہ صرف طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو مؤثراور متوازن بنانا ہے بلکہ اساتذہ کو نصابی تیاری اور تربیت کے مواقع فراہم کرنا بھی ہے۔ اس اقدام کے ذریعے تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور طلبہ کی استعداد بڑھانے میں مدد ملے گی۔








