28ویں آئینی ترمیم میں مبینہ طور پر ووٹر کی عمر 18 سال سے بڑھا کر 25 سال کرنے کی بات سامنے آرہی ہے، صحافی ظفر نقوی
سیاسی راہداریوں میں 28ویں آئینی ترمیم کی گونج
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ شہر اقتدار کی سیاسی اور صحافتی راہداریوں میں 28ویں آئینی ترمیم کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ اس میں مبینہ طور پر جو سب سے بڑی بات سامنے آ رہی ہے وہ ہے ووٹر کی عمر 18 سال سے بڑھا کر 25 سال کرنا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا آغاز کردیا
عمران خان کا خوف
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے لکھا کہ مغرب کے کچھ ممالک 18 سے 16 سال پر آ رہے ہیں مگر ہمیں یہ مجبوری کیوں پیش آئی؟ یقیناً اس کے پیچھے عمران کا خوف ہے۔ ابھی تک یہ فائنل نہیں لیکن اگر یہ سچ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ عمران خان سے ہار گئے ہیں۔ آپ نے غیر اعلانیہ طور پر مان لیا ہے کہ 18 سے 25 سال کے نوجوانوں کی اکثریت آج بھی عمران خان کے ساتھ ہے۔ لاکھ جتن کرنے کے باوجود وہ آپ کے ہاتھ نہیں آ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان رجیم کے 297 کارندے ہلاک، 29 مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا ، وفاقی وزیر اطلاعات
تعلیمی اداروں کی ناکامی
لیپ ٹاپ سے یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں سارے لیکچرز اور تقریریں فیل ہو گئی ہیں؟ لیکن اگر 25 سال ووٹر کی عمر کرنے کے باوجود پھر بھی کام نہ چلا تو؟ بقول شاعر:
شاعر کی بات
اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گے۔۔۔ مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے۔
شہر اقتدار کی سیاسی اور صحافتی راہداریوں میں 28ویں آئینی ترمیم کی گونج سنائی دے رہی ہے، اس میں مبینہ طور پر جو سب سے بڑی بات سامنے آ رہی ہے وہ ہے ووٹر کی عمر 18 سال سے بڑھا کر 25 سال کرنا، مغرب کے کچھ ممالک 18 سے 16 سال پر آ رہے ہیں مگر ہمیں یہ مجبوری کیوں پیش آئی؟ یقیناً اس کے…
— Zafar Naqvi (@ZafarNaqviZN) January 17, 2026








