فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، شہریوں کو گھر بیٹھے 110 ملین روپے کی بچت
فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کا نیا ریکارڈ
لاہور (طیبہ بخاری سے) فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ نے عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ پنجاب کے 35 شہروں کے 46 سہولت بازاروں سے فری ہوم ڈیلیوری جاری ہے۔ عوام کو گھر کی دہلیز پر 3 لاکھ 12 ہزار سے زائد آرڈرز کی ڈیلیوری کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس 18 کے بجائے 16 سال کی عمر میں جاری کیا جائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
خوراک کی فراہمی کے نرخوں میں کمی
پنجاب سہولت بازار اتھارٹی فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے ذریعے 13 اشیائے خوردونوش کی فراہمی جاری ہے۔ پی ایس بی اے فری ہوم ڈیلیوری کے لیے 13 بنیادی اشیائے خورونوش کے نرخ ڈی سی نوٹیفائیڈ ریٹ سے بھی کم مقرر کیے گئے ہیں۔ عوام کو ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے تحت ڈی سی ریٹ 7 فیصد تک کم نرخ پر 13 اشیائے خورونوش ملنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں، 27 ویں ترمیم کے تحت چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف کے عہدے 2030 تک ساتھ چلیں گے، ماہرقانون احمد بلال محبوب
آرڈر کرنے کی سہولیات
گوگل پلے سٹور اور ایپل پر فری ہوم ڈیلیوری کی ایپ کے ذریعے آرڈر کرنے کی سہولت حاصل ہے۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے رائیڈر فری ہوم ڈیلیوری ایپ پر آرڈر گھر گھر پہنچاتے ہیں۔ عوام کو فری ہوم ڈیلیوری ایپ کے استعمال پر 7 فیصد تک بچت اور ڈیلیوری بھی فری ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ضمنی انتخابات کے میدان سے بھاگ گئی ہے،عظمیٰ بخاری
مختلف اشیاء کی دستیابی
فری ہوم ڈیلیوری کے ذریعے آلو، پیاز، ٹماٹر، کدو، لہسن، سیب، کیلا، کھجور، لیموں، امرود اور تربوز کے آرڈر کیے جا سکتے ہیں۔ سہولت بازار فری ہوم ڈیلیوری کے ذریعے دال چنا، بیسن، آٹا اور چینی بھی آرڈر کی جا سکتی ہے۔ سی ایم فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے ذریعے شہریوں کو گھر بیٹھے 110 ملین روپے کی بچت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قطر 2026 کے لیے 24 ایل این جی کارگو منسوخ کرنے پر رضامند ہوگیا
عوامی ردعمل
عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی گھر کی دہلیز پر فراہمی بے مثال ہے۔
صوبائی حکومت کا عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی کے اثرات کسی صورت عوام تک نہیں پہنچنے دیں گے۔ یہ ہمارا عزم ہے۔ فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کا دائرہ کار بتدریج پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھائیں گے۔








