سہیل آفریدی نے باجوڑ میں حالیہ آپریشن میں جزوی متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کیلئے رقم ایک لاکھ 60 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کرنے کا اعلان کردیا
باجوڑ میں حالیہ آپریشن کی تعمیر نو
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے باجوڑ میں حالیہ آپریشن میں جزوی متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کیلئے رقم ایک لاکھ 60 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا ملتان کے دورہ کے دوران دکانیں بند کروانے پر اظہار برہمی
جرگہ کا اجلاس
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت باجوڑ کے پارلیمنٹیرینز، قومی مشران اور عمائدین پر مشتمل جرگہ ہوا جس میں جرگے نے وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ کا سرکاری ملازمین کے تبادلوں سے متعلق اہم فیصلہ
امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی حکمت عملی
جرگے میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی حکمت عملی پر غور و خوص کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے باجوڑ میں حالیہ آپریشن میں جزوی متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کیلئے رقم میں اضافے کا اعلان کیا۔ شرکا کی جانب سے مستقل امن کے قیام بارے تجاویز پیش کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
سہیل آفریدی کا بیان
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن کے قیام کیلئے قبائلی مشران، عوام، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ 2018 میں قربانیوں کی بدولت ملک میں مکمل امن قائم ہو چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد
امن کے قیام میں چیلنجز
ان کا کہنا تھا کہ اب حالات کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ امن و امان کے قیام کا مؤثر طریقہ قبائلی مشران اور صوبائی حکومت کو اعتماد میں لے کر فیصلہ سازی ہے۔ ہم کسی بھی ناکام پالیسی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجابی کو صحیح سے نہیں جانتی، صرف گالیاں آتی ہیں، زارا نور عباس
وزیر اعلیٰ کے اقدامات
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امن و امان کیلئے باجوڑ کے عوام اور قبائلی مشران کا کردار قابل ستائش ہے۔ فاٹا انضمام کے وقت 100 ارب روپے سالانہ کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن گزشتہ سات سالوں میں صرف 168 ارب روپے دیئے گئے، جس سے 532 ارب روپے وفاق کے ذمے بقایا ہیں۔
بھرتیوں اور ترقیاتی منصوبے
سہیل آفریدی نے ضم اضلاع میں پولیس میں بھرتیوں کیلئے عمر کی حد بڑھانے اور باجوڑ کے شہدا پیکج پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے امن کے قیام اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے قبائلی مشران کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع کیلئے روشن قبائل پیکج میں موجود اسکولوں اور اسپتالوں کو بہتر بنایا جائے گا۔








